کشمیر ی خواتین کے ریپ کی حمایت میں بیان دینے والے بھارتی جنرل کو فواد چوہدری کا دبنگ جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی جنرل سنہا کے کشمیری خواتین کے ریپ کے حوالے سے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھاکہ بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا لیکن ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیے۔