”انسٹاگرام پر پوسٹ کیوں ڈالی“ آسٹریلین کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی، آخر ایسا کیا پوسٹ کر دیا تھا؟

”انسٹاگرام پر پوسٹ کیوں ڈالی“ آسٹریلین کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کر ...
”انسٹاگرام پر پوسٹ کیوں ڈالی“ آسٹریلین کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی، آخر ایسا کیا پوسٹ کر دیا تھا؟

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین وکٹ کیپر ایملی سمتھ کو سکواڈ کی تفصیلات باقاعدہ اعلان سے صرف ایک گھنٹے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

24 سالہ ایملی نے دو نومبر کو شیڈول سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کیلئے اپنی حتمی ٹیم سے متعلق معلومات باقاعدہ اعلان سے صرف ایک گھنٹہ قبل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی تھیں تاہم بارش کے باعث یہ میچ نہیں ہو سکا تھا لیکن ایملی کو اس اقدام پر پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ کی گورننگ باڈی کے سربراہ سین کیرل کا ماننا ہے کہ ایملی نے ایسا غلط نیت سے نہیں کیا تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن پروگرام کا مطلب ہے کہ کھلاڑیوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ وہ کس بات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے اور اندر کی معلومات پھیلا دی جائیں تو اس حوالے سے کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔“

مزید : کھیل