”میں محمد عباس کو کبھی نہیں کھیلا اور۔۔۔“ پہلے ٹیسٹ سے قبل سٹیو سمتھ میدان میں آ گئے

”میں محمد عباس کو کبھی نہیں کھیلا اور۔۔۔“ پہلے ٹیسٹ سے قبل سٹیو سمتھ میدان ...
”میں محمد عباس کو کبھی نہیں کھیلا اور۔۔۔“ پہلے ٹیسٹ سے قبل سٹیو سمتھ میدان میں آ گئے

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی محمد عباس کا سامنا نہیں کیا اور یقینا ان کے سامنے بہت احتیاط سے کھیلنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیو سمتھ نے کہا کہ ”میں نے کبھی بھی محمد عباس کا سامنا نہیں کیا لیکن گزشتہ سال دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران انہوں نے یقینا بہت ہی اچھی باﺅلنگ کی تھی۔ وہ ایک ایسا باﺅلر ہے جو سیم کیساتھ چلتا ہے اور وکٹ سے ملنے والی ہلکی سی مدد کا بھی بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔ ایک بات تو یقینی ہے کہ ہمیں محمد عباس کے خلاف انتہائی احتیاط کیساتھ کھیلنا ہو گا۔“

سٹیو سمتھ نے اس موقع پر نسیم شاہ کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ ”بظاہر نسیم شاہ بہت ہی زبردست رفتار کیساتھ گیند کرتے ہیں۔ ایک نوجوان باﺅلر کی حیثیت سے انہوں نے ابھی تک مستقل طور پر لمبے سپیل نہیں کئے ہوں گے لہٰذا دیکھنا یہ ہو گا کہ وہ لمبے سپیل کیسے کرتے ہیں اور کس طرح اپنا لوہا منواتے ہیں۔“

مزید : کھیل