اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی ، خسرو بختیار کوتبدیل کردیا گیا

اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی ، خسرو بختیار کوتبدیل کردیا گیا
اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی ، خسرو بختیار کوتبدیل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ ، اسدعمر کی کابینہ میں واپسی ، خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے کی ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور توسیع کا فیصلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو کا قلمدان سونپا جارہاہے جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کرکے ان کو پٹرولیم کی وزارت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرا ءکا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔