”چھوڑنا عمران خان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے“،تجزیہ کار حسن نثار نے وضاحت کردی

”چھوڑنا عمران خان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے“،تجزیہ کار حسن نثار نے وضاحت ...
”چھوڑنا عمران خان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے“،تجزیہ کار حسن نثار نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان اب یہ بات کہ ”نہیں چھوڑوں گا“کوچھوڑ دیں،عمران خان کے دائرہ اختیار میں چھوڑنا نہیں ہے جنہوں نے چھوڑنا تھا ، چھوڑ دیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عمران خان اب یہ بات کہ ”نہیں چھوڑوں گا“کوچھوڑ دیں۔عمران خان کے دائرہ اختیار میں چھوڑنا نہیں ہے جنہوں نے چھوڑنا تھا ، چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایک مسئلہ ہے کہ ان کی زبانوں کوخارش ہوتی ہے اور باتیں خارج ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ ان کو باوقار انداز میں خاموش ہوجاناچاہئے ، بندہ تونکل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیان بھی دینا ہے تو کسی ایک کودیناچاہئے ، یہ سب بیانات دینا شروع ہوجاتے ہیں جن میں بھی بہت زیادہ تضادات ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد