پاکستان نے بھارت کو کرکٹ میچ کھیلنے پر مجبور کر دیا، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آ گئی

پاکستان نے بھارت کو کرکٹ میچ کھیلنے پر مجبور کر دیا، پاکستانیوں کیلئے شاندار ...
پاکستان نے بھارت کو کرکٹ میچ کھیلنے پر مجبور کر دیا، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آ گئی

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ کے میچ میں اومان ایمرجنگ ٹیم کو 147 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ روائتی حریف بھارت سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ کمال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اومان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ حیدر علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 132 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روحیل نذیر نے 64، خوشدل شاہ نے 54، عمیر یوسف نے 33 اور عمران رفیق نے 22 رنز بنائے۔

اومان ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے فیاض بٹ اور محمد ندیم نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بادل ساتھ اور سندیپ گوڑ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اومان کی ٹیم 47.2 اوورز میں محض 172 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی اور 7 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ بلے باز محمد ندیم 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نسیم خوشیل نے 45، سندیپ گوڑ نے 41 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 6.2 اوورز میں 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ثمین گل، محمد حسنین اور محمد محسن نے 2,2 ، عمر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل