’وزیر اعظم نیب اور عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں‘ سینئر صحافی نے سنگین الزام لگادیا

’وزیر اعظم نیب اور عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں‘ سینئر صحافی ...
’وزیر اعظم نیب اور عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں‘ سینئر صحافی نے سنگین الزام لگادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم جب یہ کہتے ہیں کہ میں ”کسی کونہیں چھوڑوں گا“تواس کا مطلب یہ ہے کہ وزیر اعظم نیب اور عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جب ملک کا وزیر اعظم دو نظاموں کی بات کرے تو پھر اچھا نہیں لگتا کیونکہ نظام تو وزیر اعظم نے تبدیل کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چیف جسٹس سے کہاہے کہ نظام تبدیل کریں لیکن یہ کام چیف جسٹس نے نہیں کرنا یہ کام توحکومت اور پالیمان نے کرناہے ۔ عمران خان نے 13ماہ میں کیا کیاہے ؟

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آج نوازشریف ، شہبازشریف ، بلاول ،آصف رزداری اورمولانا فضل الرحمان سے نہیں مخاطب تھے بلکہ وہ جن سے مخاطب تھے ، ان پر غصہ اتار رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب یہ کہتے ہیں کہ میں ”کسی کونہیں چھوڑوں گا“تواس کا مطلب یہ ہے کہ وزیر اعظم نیب اور عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد