نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے سے پاکستان کو معاشی طور پر کیا فائدہ حاصل ہوا ؟

نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے سے پاکستان کو معاشی طور پر کیا فائدہ حاصل ہوا ؟
نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے سے پاکستان کو معاشی طور پر کیا فائدہ حاصل ہوا ؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے سے سٹاک مارکیٹ کے ایکسچینج ریٹ میں اضافہ ہوا ہے ،لوگ اس باہمی کشمکش سے تنگ آچکے ہیں۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال پنجاب کی ہے ، ویسی ہی صورتحال قومی اسمبلی کی ہے ۔اس وقت اقتصادی معاملات ، خارجہ معاملات اور کشمیر کا ایشو ہے ۔ صرف نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے سے سٹاک مارکیٹ کا ایکسچینج ریٹ بڑھ گیاہے، لوگ اس باہمی کشمکش سے تنگ آچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دو افراد کے کھچاﺅ کیلئے ہم پاکستان کوداﺅ نہیں لگا سکتے ۔ پنجاب اسمبلی میں جو آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوئے،ان کا ماضی دیکھا جائے تو پتہ چلے گا کہ ان کے چودھری براد ران کے ساتھ کیا تعلقات تھے , اب کیا ہیں؟ ایسی ہی صورتحال قومی اسمبلی کی بھی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور