”چودھری برادران کا خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوکچھ ہوگیا تو۔۔۔“سابق جرنیل نے بڑا دعویٰ کردیا

”چودھری برادران کا خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوکچھ ہوگیا تو۔۔۔“سابق ...
”چودھری برادران کا خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوکچھ ہوگیا تو۔۔۔“سابق جرنیل نے بڑا دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ چودھری برادران کا خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاستدان ہے اور اگر ان کودھرنے کے دوران کچھ ہوجاتاہے تو اس کے نتائج بہتر نہیں ہونگے،چودھری برادران کی سیاست نظریاتی نہیں ہے ۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ چودھری برادران کی سیاست نظریاتی نہیں ہے ۔ وہ طاہرالقادری کے دھرنے کے بھی ساتھ تھے ، عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور اب مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھی نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں ایک مثبت کردار ادا کیاہے ۔ان کی یہ بات بھی درست کہ ہم نے جوکچھ کیاہے ، وہ عمران خان کے فائدے کیلئے کیاہے اور ہم عمران خان کے اتحادی ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب کا کہنا تھا کہ چودھری برادران کا خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاستدان ہے اور اگر ان کودھرنے کے دوران کچھ ہوجاتاہے تو اس کے نتائج بہتر نہیں ہونگے اور آگے بھی ایسے واقعات کے نتائج درست نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور