’ہم جمہوری ، آئینی اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قیاس آرائیوں کی نفی کردی

’ہم جمہوری ، آئینی اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی ...
’ہم جمہوری ، آئینی اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قیاس آرائیوں کی نفی کردی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان کے ترجمان نے پاک فوج اور حکومت کے مابین اختلاف کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ٹیلی فون پر حکومت اور فوج کے مابین اختلافات کے حوالے سے بات ہوئی۔ کاشف عباسی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ پاک فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، پاک فوج جمہوری، آئینی اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کر رہی ہے، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں اور ایک پیج پر ہیں، دونوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ رپورٹ ہوجاتی ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ ہو۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی