’ مریم نواز کو ملک سے باہر نہیں جانے دیں گے ‘ حکومت نے واضح اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ نوازشریف کے باہر جانے کے بعد حالات ایسے بنادیئے جائیں گے کہ مریم نوازبھی باہر جائیں گی لیکن ہم ایسانہیں ہونے دیں گے اوران کو روکیں گے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ایک سزایافتہ مجرم کوملک سے باہر جانے دیا گیا اورمیڈیا نے بھی 22کروڑ عوام کو نواز شریف کے معاملے میں مصروف رکھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اناڑی تھے اور ہم کواناڑی ہونے کا ووٹ پڑا تھا ، ہم کو اناڑی ہونے پر فخر ہے ، ہم کھلاڑی نہیں بننا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا کیا ہوا ؟ جس جج کی ویڈیو بنائی گئی اس کو توفارغ کردیا گیا لیکن جن لوگوں نے ویڈیو بنائی ، وہ باعزت باہر نکل گئے ۔
انہوں نے کہا کہ چار سال کی بچی کا ریپ ہوا اور چار سال بعد ملزموں کوچھوڑ دیا گیا ، ماڈل ٹاﺅن میں کیا ہوا ؟ اب اس ملک میں ڈرامے بازی نہیں چلے گی جو 72سال سے اس ملک میں چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے جوتے پہ رکھ کر پراٹھا نہیں کھائیں گے ۔ہم پاکستان کو اس پوزیشن پر لیکر پاکستان کو آرہے ہیں جب عوام چیزیں اپنے ہاتھ میں لے لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں لکھ کردے رہا ہوں کہ مریم نواز بھی اس ملک سے جائیں گی ، حالات ایسے بنا دیئے جائیں گے لیکن ہم ان کوروکیں گے ۔اقتدار کا بینیفشری یہ سارا نظام ہے ، اس کودرست ہونا ہوگا ۔