ترک افواج کے کمانڈر سے ملاقات کرتے ہی آرمی چیف کس ملک پہنچ گئے ؟

ترک افواج کے کمانڈر سے ملاقات کرتے ہی آرمی چیف کس ملک پہنچ گئے ؟
ترک افواج کے کمانڈر سے ملاقات کرتے ہی آرمی چیف کس ملک پہنچ گئے ؟

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی ، جس کے بعد یہ خبر بھی آئی ہے کہ آرمی چیف ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ جنرل یاسر نے خطے میں امن و امان کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے ایک اور بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /دفاع وطن