تحریک انصاف کے اندر سے لوگ شیروانیاں تیار کروا چکے ہیں، سینیٹر جاوید عباسی کا دعویٰ

تحریک انصاف کے اندر سے لوگ شیروانیاں تیار کروا چکے ہیں، سینیٹر جاوید عباسی ...
تحریک انصاف کے اندر سے لوگ شیروانیاں تیار کروا چکے ہیں، سینیٹر جاوید عباسی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے تحریک انصاف کو یہ بات بتادی ہے کہ یہ کھڑے کہاں پر ہیں ؟ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ وزیر اعظم بننے کیلئے شیروانیاں تیار کرواچکے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے تحریک انصاف کو یہ بات بتادی ہے کہ یہ کھڑے کہاں پر ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی رونا شروع ہوئے ہیں لیکن ایک وقت آئے گا کہ یہ چلا چلا کرروئیں گے اورکوئی ان کو چپ کروانے والا نہیں ہوگا ، یہ بات ہم ان کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دو دن تیاری کرتے رہے ہیں اور پھرعمران خان نے یہ بات کی ہے کہ میں دوبارہ لڑائی کے لئے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ وزیر اعظم بننے کیلئے شیروانیاں تیار کرواچکے ہیں اور اس کی وجہ سے یہ ہے کہ پاکستان کا ہر آدمی ان سے پوچھتاہے کہ یہ مہنگائی کیوں ہے ؟ غربت ختم کیوں نہیں ہوئی ؟ عمران خان کو اللہ سے معافی مانگنی چاہئے ، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کو اس ملک کے اندر کوئی پوچھتا نہیں ہے ۔

مزید : قومی