پہلے سے بڑا لشکر اسلام آباد لا سکتے ہیں ، مولانا عطا الرحمان کا چیلنج

پہلے سے بڑا لشکر اسلام آباد لا سکتے ہیں ، مولانا عطا الرحمان کا چیلنج
پہلے سے بڑا لشکر اسلام آباد لا سکتے ہیں ، مولانا عطا الرحمان کا چیلنج

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما مولاناعطا الرحمان نے کہاہے کہ ہمارا کارکن اب بھی تیار ہے ، ہم اب بھی کال دیں تو وہ اسلام آباد کارخ کرسکتے ہیں اور ہم اس سے بڑا لشکر لاسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کہاگیا کہ یہ دھرنا نہیں دیں گے لیکن ہم آئے ، اس کے بعد یہ کہا کہ یہ نہیں اٹھیں گے لیکن ہماری تحریک ابھی بھی ختم نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تحریک شروع کی ہے ، ہم نے اس حکومت کو چلتا کرناہے ، ہمارا کارکن اب بھی تیار ہے ، ہم اب بھی کال دیں تو وہ اسلام آباد کارخ کرسکتے ہیں اور ہم اس سے بڑا لشکر لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کوپانچ سال پورے نہیں کرنے دیں گے ۔

مزید : قومی