ممبر وائلڈ لائف فواد رسول بھلر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ منگل کو صبح 10 بجے خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی

ممبر وائلڈ لائف فواد رسول بھلر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ منگل کو ...
ممبر وائلڈ لائف فواد رسول بھلر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ منگل کو صبح 10 بجے خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور پنجاب وائلڈ لائف کے ممبر چوہدری فواد رسول بھلر کی والدہ طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔ان کی نماز جنازہ کل 19 نومبر بروز منگل صبح دس بجے خالد مسجد کیولری گراونڈ لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سیف اللہ نیازی،عبدالعلیم خان،ہمایوں اختر خان ،اعجاز چوہدری،جماعت اسلامی پاکسان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سینئر صحافیوں نصراللہ ملک، محمد عثمان، عبدالمجید ساجد ،محمد بلال غوری، خالد شہزاد فاروقی،عابد غوری،مفتی محمد عثمان منصور ،میاں ثاقب طارق،عامر ملک سمیت دیگر نے چوہدری فواد رسول بھلر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور