’وزیر اعظم کواصل غصہ پرویز الہٰی پر نکالنا چاہئے تھا کیونکہ ۔۔۔ ‘ لیگی رہنما نے عمران خان کو خبردار کردیا

’وزیر اعظم کواصل غصہ پرویز الہٰی پر نکالنا چاہئے تھا کیونکہ ۔۔۔ ‘ لیگی ...
’وزیر اعظم کواصل غصہ پرویز الہٰی پر نکالنا چاہئے تھا کیونکہ ۔۔۔ ‘ لیگی رہنما نے عمران خان کو خبردار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ربیر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کواصل غصہ پرویز الہٰی پر نکالنا چاہئے تھا ، پرویز الہٰی کے الزام پر ہم تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر اعظم کی پارٹی کی ساکھ پر سوال چودھریوں نے اٹھائے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم کواصل غصہ پرویز الہٰی پر نکالنا چاہئے تھا ، پرویز الہٰی کے الزام پر ہم تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر اعظم کی پارٹی کی ساکھ پر سوال چودھریوں نے اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرسٹریشن کی انتہا پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی ، عثمان بزدار کو بٹھا کر اگر ساری ن لیگ کو بھی صاف کردیا جائے تو حکومتی کارکردگی پھر بھی ٹھیک نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ بات ہے کہ تحریک انصاف کوبنانے میں جنرل شجاع پاشا کا کردار تھا ، پہلے تو ہم ہی کہتے تھے لیکن آج تو فواد چودھری کے منہ سے بھی نکل گیا کہ یہ تو پہلے ہی پتہ تھا ۔

مزید : قومی