’ن لیگ اپنے ڈھائی کلو گوشت کے لئے ۔۔۔ ‘ فواد چودھری نے نصیحت کردی

’ن لیگ اپنے ڈھائی کلو گوشت کے لئے ۔۔۔ ‘ فواد چودھری نے نصیحت کردی
’ن لیگ اپنے ڈھائی کلو گوشت کے لئے ۔۔۔ ‘ فواد چودھری نے نصیحت کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہن لیگ اپنے ڈھائی کلو گوشت کے لئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتی ہے، ن لیگ پہلے اپنے پارٹی انتخابات کی فکر کرے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگاپنے ڈھائی کلو گوشت کے لئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتی ہے ، ن لیگ پہلے اپنے پارٹی انتخابات کی فکر کرے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف ہمارے نہیں بلکہ عدالتی فیصلے کے بعد باہر جارہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہناتھاکہ اب حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی اور آخری فیصلہ حکومت کی کارکردگی پر ہی ہوناہے ، ہماری معیشت میں بہتری آرہی ہے ، مہنگائی بھی آنیوالے دنوں میں کم ہوجائیگی ،درآمدات کم ہوئی ہیں جبکہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں برداشت کہاں تھی ؟اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کی تقریریں دوبارہ سنے ۔

مزید : قومی