ہم تحریک انصاف کے اتحادی نہیں ہیں، وفاقی کابینہ میں شامل ق لیگ کے وزیر نے بڑا بیان دیدیا

ہم تحریک انصاف کے اتحادی نہیں ہیں، وفاقی کابینہ میں شامل ق لیگ کے وزیر نے بڑا ...
ہم تحریک انصاف کے اتحادی نہیں ہیں، وفاقی کابینہ میں شامل ق لیگ کے وزیر نے بڑا بیان دیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ، جس دن حکومت سے الگ ہونگے ببانگ دہل الگ ہونگے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہے۔انصاف ہر ایک لئے یکساں ہو، وزیر اعظم کا یہ مطالبہ درست ہے ، جس دن حکومت سے الگ ہونگے ببانگ دہل الگ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پروگرام ہے کہ پچاس لاکھ گھر بنیں گے اور ضروربنیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے مخالف نہیں ہیں، ون یونٹ کے وقت وفاقی حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ جب بھی ون یونٹ ختم ہوگا تو بہاولپور صوبہ بحال ہوگا، ہم جنوبی پنجاب صوبے والوں کو کہتے ہیں کہ آپ اپنا صوبہ کل بنالیں ہمیں اعتراض نہیں ہے لیکن بہاولپور کو شامل نہیں کریں ، ہم بہاولپور کوصوبہ بناناچاہتے ہیں ، صوبے بنیں گے تو دونوں بنیں گے اور نہیں بنے گا تو ایک بھی نہیں بنے گا ۔

مزید : قومی