کامیڈین ناصر چنیوٹی کے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی سلنڈر دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، تاہم اب ان خبروں کی کامیڈین نے خود ہی تردید کردی ہے۔
ناصر چنیوٹی نے اپنے کار حادثے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر چلانا بہت بری بات ہوتی ہے، یہ اچھی بات نہیں ہوتی کہ کسی کے گھر والوں کو پریشان کیا جائے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ایسی چیزوں سے انسان کو ہمیشہ پرہیز کرنا چاہیے جن سے کسی کا دل دکھے یا کوئی بندہ پریشان ہو۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ کامیڈین ناصر چنیوٹی کی کار کا سلنڈر پھٹ گیا ہے جس کے باعث وہ پوری طرح جھلس گئے ہیں اور ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ اس افواہ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جارہی تھی جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کامیڈین ناصر چنیوٹی کی آئی سی یو سے لی گئی تصویر ہے۔
ناصر چنیوٹی کے بارے غلط خبریں پھیلاٸی جارہی ہیں ???? pic.twitter.com/VwhTPIVYIo
— Naeem PML N ???????? (@NaeemShahzadBh6) November 18, 2019