عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے پر کھڑے ہوکر 50لاکھ گھربنانے کی بات کی، مصطفی نواز کھوکھر

عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے پر کھڑے ہوکر 50لاکھ گھربنانے کی بات کی، مصطفی ...
عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے پر کھڑے ہوکر 50لاکھ گھربنانے کی بات کی، مصطفی نواز کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وزیراعظم اس منصوبے کے افتتاح پرکھڑے ہوکر پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کررہے تھے جو نواز شریف نے شروع کیا تھا۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کے افتتاح پرکھڑے ہوکر پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کررہے تھے جو نواز شریف نے شروع کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کے عوام سے ووٹ لینے کیلئے ایک معاہدہ عوام کودکھایا گیا کہ جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبے پر بھی بات کی جاسکتی ہے لیکن جس پر ذمہ داری ہے کہ اس نے کہا تھا کہ میں حکومت میں آنے کے بعد سو دن کے اندر جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدامات اٹھاﺅں گا ۔ وہ اس وقت کہاں ہے ؟

مزید :

قومی -