لوگوں کی ٹانگوں پر بم باندھ کر شوگر ملیں لکھوانے والے کواب موت نظر آرہی ہے، صوبائی وزیراطلاعات

لوگوں کی ٹانگوں پر بم باندھ کر شوگر ملیں لکھوانے والے کواب موت نظر آرہی ہے، ...
لوگوں کی ٹانگوں پر بم باندھ کر شوگر ملیں لکھوانے والے کواب موت نظر آرہی ہے، صوبائی وزیراطلاعات

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات میاںاسلم اقبال نے کہاہے کہ سندھ کا ایک لیڈر ہے جو لوگوں کی ٹانگوں کو بم باندھ کر لوگوں سے شوگر ملیں لکھواتا تھا ، اب وہ کدھر ہے ؟ اب تو موت نظر آرہی ہے ، اتنا پیسہ کدھر لیکر جانا تھا ؟۔

نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن والے وہی لوگ ہیں جو ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے تھے ،بھتہ لینے کی ان کوعادت ہے ، سندھ کا ایک لیڈر ہے جو لوگوں کی ٹانگوں کو بم باندھ کر لوگوں سے شوگر ملیں لکھواتا تھا ، اب وہ کدھر ہے ؟ اب تو موت نظر آرہی ہے ، اتنا پیسہ کدھر لیکر جانا تھا ؟

انہوں نے کہا کہ اب تو صورت حال یہ ہے کہ پیپلزپارٹی والے ترلے منتوں پر آگئے ہیں لیکن عمران خان نے جان نہیں چھوڑنی اور جان بھی نہیں چھوڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل سے متعلق وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی اور کابینہ میں جو بھی فیصلہ ہوگا ،وہ عوام کے سامنے لایاجائے گا ۔

مزید : قومی