پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہاہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہونگے ،مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ملک بے باہر جانے کی اجازت ملنی چاہئے۔

نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ چودھری برادران ہوں یا کوئی اور ہوں سیاستدان گفت و شنید کرتے رہتے ہیں، ہم چودھری برادران کی ملاقاتوں کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں بتاسکتے ، اس بارے میں چودھری برادران ہی بتاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت میاں نواز شریف کی صحت کی طرف ہے ، تحریک انصاف کو ابھی ڈلیور کرنے دیں۔ ان کا کہناتھا کہ مریم نواز اور نوازشریف باپ بیٹی ہیں۔ ان کا رشتہ بہت انوکھاہے ، مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات کررہا ہوں کہ میاں اسلم اقبال نئے وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے ۔

مزید : قومی