پاکستان مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کومستردکرتاہے ، وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کوچھٹا خط ارسال کردیا

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کومستردکرتاہے ، وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ ...
پاکستان مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کومستردکرتاہے ، وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کوچھٹا خط ارسال کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو چھٹا خط ارسال کیاہے ، خط میں کہا گیاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کومسترد کرتا ہے ،بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کوقید کر رکھا ہے ،عالمی میڈیا،اپنے سیاستدانوں اورسول سوسائٹی کوبھی مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غاصبانہ اقدامات، کرفیو اورلاک ڈاو¿ن کیخلاف سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اورصدرسلامتی کونسل کو خط لکھا ہے ۔ وزیرخارجہ کی جانب سے 31 اکتوبرکواقوام متحدہ کوچھٹاخط ارسال کیا ہے ،۔ وزیرخارجہ نے خط میں مقبوضہ کشمیرکی تقسیم مستردکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ اٹھایاہے ۔ انہوں نے خط میں بھارت کی ایل اوسی پراشتعال انگیزیوں کی نشاندہی کی اور اقوام متحدہ فوجی مبصرمشن کومضبوط بنانے پرزور دیا۔

وزیرخارجہ نے خط میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کابرملاذکر کیا گیا۔خط بطورسرکاری دستاویز سلامتی کونسل رکن ممالک کوبھیجاگیا۔ خط کے متن کے مطابق بھارت کے غیرقانونی اقدامات، عالمی قانون کے تناظرمیں کالعدم ہیں۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کوقید کر رکھا ہے اورعالمی میڈیا،اپنے سیاستدانوں اورسول سوسائٹی کوبھی مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی