سیکریٹری داخلہ کو بھیجے نوٹس کاجواب  نہ آنے پر چیئرمین سینیٹ برہم 

سیکریٹری داخلہ کو بھیجے نوٹس کاجواب  نہ آنے پر چیئرمین سینیٹ برہم 

  



 اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری داخلہ کو بھیجے گئے نوٹس کاجواب نہ آنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی برہم ہوگئے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سیکرٹری سینٹ نے سیکرٹری داخلہ کو خط 11 نومبر کو ارسال کیا تھا، سیکرٹری داخلہ سے معاملے پر تین دن مین وضاحت مانگی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سینٹ سیکرٹریٹ کو تاحال سیکرٹری داخلہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، خط کی کاپی وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ارسال کی گئی تھی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ ایوان میں آتے ہیں نہ  کمیٹیوں میں حاضر ہوتے ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ ایک وفاقی سیکریٹری کی وجہ سے حکومت اور پارلیمان میں  بداعتمادی کی کوئی فضا پیدا نہ ہو۔یاد رہے کہ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

سنجرانی

مزید : صفحہ اول