نواز شریف کی رہائی ڈیل نہیں، آصف زراردی کو ذاتی معالج سے ملنے دیا جائے، رضا ربانی

  نواز شریف کی رہائی ڈیل نہیں، آصف زراردی کو ذاتی معالج سے ملنے دیا جائے، رضا ...

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں ادارے آئین کے تحت کام نہیں کر رہے،قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،نواز شریف کی رہائی کو ڈیل نہیں کہہ سکتا،آصف زرداری کو اپنے ذاتی معالجین سے ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا آصف زرداری کے کیس کو اسلا م آباد سے کراچی منتقل کیا جانا چاہیے اور انکے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دینے کیساتھ ساتھ آصف زرداری کو مکمل طبی سہولتو ں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔اداروں کی ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کے باعث انارکی کی صورتحال ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کے وقت پر اعتراض ہے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کا وقت تبدیل کیا جاسکتا تھا۔

رضا ربانی

مزید : صفحہ اول