ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا (ن)لیگ کو آج جلسہ کی اجازت دینے سے انکار 

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا (ن)لیگ کو آج جلسہ کی اجازت دینے سے انکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  مانسہرہ (آن لائن ) ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے ن لیگ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، کورونا کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وباء  کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور300 سے زائد کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔جس پر ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے بھی مسلم لیگ ن کو عوامی جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ نے آج  بدھ  کو عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا تھا، جس کیلئے مانسہرہ ن لیگی عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ سے جلسہ کرنے کی اجازت لینے کیلئے درخواست بھی جمع کروا ئی ہوئی ہے۔لیکن   جلسے سے ایک روز قبل ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے ن لیگ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وباء  کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ضلعی نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی درخواست جمع کروا دی تھی۔ دوسری جانب  ترجمان ن لیگ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ  ن لیگ کا جلسہ ہرحال میں ہوگا، جلسہ روکنے کے احکامات نہیں مانتے، ہماری جلسے کی ساری تیاریاں مکمل ہیں۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے کورونا وباء  کی دوسری لہر کے باعث ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کہ پچھلے 10 دنوں میں کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوگیا، ایس اوپیز کے تحت کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ کورونا پھیلنے کی رفتار کم کرنے کیلئے مارکیٹوں، مساجد اور کاروباری جگہوں پر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ

مزید :

صفحہ اول -