بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کب ہو گا ؟صوبائی حکومت نے اعلان کردیا

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کب ہو گا ؟صوبائی حکومت نے اعلان ...
بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کب ہو گا ؟صوبائی حکومت نے اعلان کردیا
سورس: twitter/SardarRindPTI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کورونا کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا، کیچ کے برطرف اساتذہ اور سی ٹی ایس پی اساتذہ کے مطالبات کے سلسلے میں کام جاری ہے اور جلد پیشرفت متوقع ہے، صوبے میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہم یہاں عوام کے مسائل کے حل کیلئے بیٹھے ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیچ کے برطرف اساتذہ اور سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے بھوک ہڑتال اور احتجاجی کیمپوں کے دورہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےسردار یار محمد رند نے کہا کہ تربت کے مرد اور خواتین اساتذہ کے تحفظات سن لئےامید ہے کہ ان کا مسئلہ جلد حل ہوجائیگا،سابق ادوار میں اگر شفاف طریقے سے اساتذہ کی تعیناتی کی جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے کہ اندرون صوبہ ہر پرائمری سکول کیلئے کم از کم دو ٹیچرز دیئے جائیں تاکہ ہم تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں، کالجز کی سطح پر 12 سو  کے لگ بھگ لیکچرر اور پروفیسرز کی تعیناتی کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو لکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی حوالے سے ونٹر اور سمر زون میں تقسیم ہے،پہلے فیصلہ کیا تھا کہ سردیوں کی معمول کی چھٹیوں سے دس دن پہلے سکولوں کو بند کیا جائے تاہم اب چند دن میں حالات کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گالیکن فوری طور پر گرم اضلاع میں سکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا جبکہ سرد اضلاع میں مارچ میں سکولز کھلنے کے بعد امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔