ترکی کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں فیکٹریاں لگانے کی خواہش ظاہر کردی، پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

ترکی کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں فیکٹریاں لگانے کی خواہش ظاہر کردی، ...
ترکی کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں فیکٹریاں لگانے کی خواہش ظاہر کردی، پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میں فیکٹریاں لگانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں پاکستانیوں کو یہ خوشخبری سنائی گئی ہے کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترک سرمایہ کار پاکستان میں فیکٹریاں لگانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئے ترک سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ”پاکستان میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ “ وفد کے سربراہ اورترکی کے اے ڈی او گروپ کے صدر مصطفی ایس اے کے کا کہنا تھا کہ ”پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں موجود مواقع کو دیکھتے ہوئے ہم یہاں انڈسٹریل یونٹس لگانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے پاکستان اور ترکی کے ہم منصبوں کا باہمی تعاون دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔“
اس موقع پر سردار یاسر کا کہنا تھا کہ ”موجودہ حکومت نے کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے ایک پرکشش پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ سے بھی بیرونی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کی طرف سے راغب ہو رہے ہیں۔ ترک سرمایہ کاروں سے توقع ہے کہ وہ ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت پاکستان لے کر آئیں گے جس سے نہ صرف پاکستان میں نئی نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ کنسٹرکشن انڈسٹری بھی ترقی کرے گی۔“