6 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ، کون کون سے ایریاز شامل ہیں؟ مکمل تفصیل جانئے

6 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ، کون کون سے ایریاز شامل ہیں؟ مکمل تفصیل جانئے
6 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ، کون کون سے ایریاز شامل ہیں؟ مکمل تفصیل جانئے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

  سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

لاہور

 ایف ون بلاک ویلنشیاء ٹاؤن، پیراگون سٹی، بلاک E1,E2,F1,F2,G2,G4,G5جوہرٹاؤن، بوائزہاسٹل نمبر11، سپرنٹنڈنٹ ہاؤس پنجاب یونیورسٹی، ڈی ایج اے فیز4 سیکٹرAA،BB،CC،FF،فیز 3سیکٹر XX،فیز 1سیکٹرN،بلاک A,B،ایف سی سی گلبرگ 4کے علاقوں کو بھی بند کرد یا گیا۔

ملتان

جلیل آباد، ریلوے روڈ، گلگشت کالونی، خان ویلج ہاؤسنگ سوسائٹی، گارڈن ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

بھکر 

گلشن مدینہ اور محلہ خورشیدشاہ کے علاقوں کو بند کیا گیا۔

راولپنڈی

 سیکٹر C،فیز 1ڈے ایج اے،گلشن آباد،سٹریٹ10ہالی روڈ،بلاک B4علامہ اقبال سٹریٹ،مسلم ٹاؤن اورفیز 3بحریہ ٹاؤن کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

بہاولپور

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن، Aماڈل ٹاؤن،سیٹلائٹ ٹاؤن،نیو صادق کالونی کو بند کر دیا گیا۔

سرگودھا

گلی نمبر1،2محلہ قاسم پارک، گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول کے گردونواح کا علاقہ، بلاک Aسیٹلائٹ ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ 

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یہاں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ان علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان علاقوں میں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت ، مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔