مہلک کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 10 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 460 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 80 ہزار 822 افراد مہلک وائرس سےمتاثر ہو چکے ہیں ، اس وقت ملک بھر میں 22 ہزار 501 ایکٹو کیسز ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 29 ہزار 683 افراد مہلک وائرس سے جنگ جیت چکے ہیں ۔