لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کا کنکشن نہ لگانے کے خلاف کیس میں عدم پیشی پر لیسکو چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کا کنکشن نہ لگانےکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت لیسکو کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا ، جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت پیش نہیں ہوا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
عدالت نے لیسکو چیف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے اور لیسکو چیف کو 23 نومبر کو ضمانتی مچلکے جمع کرا کر پیش ہونے کا حکم دیا ۔
عدالت نے بجلی کا کنکشن نہ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی ۔