این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے بڑی درخواست کردی

این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے بڑی درخواست کردی
این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے بڑی درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے رینجرز تعینات کرنے کیلئے درخواست دے دی ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نےبتایا کہ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا  ہے جس میں حلقہ این اے 133  کے ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک پرویز کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی ، حلقے میں 5 دسمبر کو انتخاب ہو گا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلے کا امکان ہے ۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی اعتراض عائد کر کے مسترد کر دیے گئے ۔  جمشید چیمہ نے الیکشن ٹربیونل اور پھر لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کیں مگر دونوں پلیٹ فارمز سے  درخواستیں  مسترد کر دی گئیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -