بزم اردو کی طرف سے ”غالب ان نیو دہلی“ کے موضوع پر ڈرامہ پیش کیا گیا

بزم اردو کی طرف سے ”غالب ان نیو دہلی“ کے موضوع پر ڈرامہ پیش کیا گیا
بزم اردو کی طرف سے ”غالب ان نیو دہلی“ کے موضوع پر ڈرامہ پیش کیا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات میں اردو اور اردو ادب کے فروغ کے لیے متعدد تنظیمیں کام کررہی ہیں، لیکن بزم اردو ان سب میں زیادہ فعال ہے۔ بزم اردو کے اراکین ہمیشہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ جیسے ہی پاکستان یا انڈیا سے کوئی ادبی شخصیت آئے۔ وہ اس کے اعزاز میں کوئی نہ کوئی تقریب ضرور منعقد کریں۔ ادبی شخصیات سے ملاقات، ڈراموں اور مشاعروں کا انعقاد بزم اردو کے حصہ میں ہی جاتا ہے.

 بزم اردو کے تمام اراکین ذوق و شوق سے ایسی ہی ادبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں بزم اردو ن ے ایکسپو سنٹر شارجہ میں شارجہ بک فیئر اتھارٹی کے تعاون سے ایک مزاحیہ ڈرامہ ”غالب ان نیو دہلی“ پیش کیا جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔ ڈرامہ دیکھنے والوں میں نہ صرف پاکستان اور انڈیا کے بلکہ دیگر ممالک کے اردو جاننے اور سمجھنے والے لوگ بھی شامل تھے۔ سبھی نے اس مزاحیہ ڈرامہ کو دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔ بزم اردو کی اس تقریب میں پاکستان کی معروف ماہر تعلیم اور ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے بھی بزم اردو کی کاوش کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، عمران اسلم، فراز صدیقی، عارف منہاس، محمد اسلم ملک، ثمینہ ناصر، عاصمہ نقوی اور دیگر لوگ بھی تقریب میں موجود تھے۔ ڈرامہ ”غالب ان نیو دہلی“ کے انعقاد کے سلسلہ میں تابش زیدی، ریحان خان، صائمہ نقوی اور مسز ثمرہ نے خوب کام کیا جس پر انہیں داد و تحسین سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ نے اردو ادب کے فروغ کے لیے بزم اردو کے اراکین کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ ریحان خان اور تابش زیدی نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے ہی مزید ادبی پروگرام کرنے کا یقین دلایا۔

مزید :

کتابیں -تارکین پاکستان -