" ان کی حالت 12ویں کھلاڑی جیسی ہوچکی ہے"ترجمان پنجاب حکومت نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن سٹپٹا کر رہ جائے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں سیاسی بےروزگاروں کومنہ کی کھانا پڑی،اپوزیشن کی پوزیشن 12ویں کھلاڑی جیسی ہوچکی ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ گزشتہ روز کپتان کےکھلاڑیوں کےسامنےیہ اناڑی میدان سےہی بھاگ گئے،اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی،پوری قوم نےسچ کی فتح اورجھوٹ کی شکست دیکھی،اپوزیشن والوں کوآئندہ بھی ایسی ہی ناکامیوں کاسامنا کرنا پڑے گا،موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ہے۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ ناکام اپوزیشن کواپنی عبرتناک شکست سےسبق حاصل کرناچاہیے،وزیراعظم کی شفاف قیادت کےسامنےسیاسی بونوں کی کوئی وقعت نہیں ۔