ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ نے جن حالات کا سامنا کیا ہے آپ کی ہمت ہے۔ بس دو تین یوم اور صبر کرلیں زحل اور عقرب زائچے سے نکل جائیں گے تو زندگی میں سکون آ جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 اب بھی اپنے لئے قدم نہیں اٹھائیں گے تو کب اٹھائیں گے۔ حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے۔ اب وہ اچھی خبریں سن لیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن نظر آتا ہے جو لوگ عرصہ دراز سے کسی خاص مقصد کی تلاش میں تھے۔ آج اس بارے میں اہم اطلاع ملے گی۔آج کا دن صحت پر خاص توجہ کا بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 اپنے لئے مشکل پیدا نہ کریں۔ آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے اور اپنی پوزیشن خراب کرنے والی بات ہے۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ اب بغیر استخارے ہرگز کوئی قدم نہ اٹھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 اللہ نے چاہا تو وہ مشکل دور ہو گی جو کافی دنوں سے آپ کے سر پر سوار ہے۔ اس وقت مشتری زائچے میں آ رہا ہے جو آپ کے لئے کافی معاملات میں خوشی کا پیغام دے کر جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 جن افراد نے اپنا الگ کام شروع کرنا ہے وہ اللہ کا نام لے کر کر سکتے ہیں۔ اس وقت آپ کی کوئی بھی کوشش ان شاءاللہ آپ کو کامیابی سے نوازے گی۔ پریشان ہرگز نہ ہوں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 صورتحال اب بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو جس بارے میں آج ہی اندازہ ہو جائے گا اور جس ضرورت کے لئے پریشان تھے وہ آج کسی وقت ہی پوری ہو جائے گی فکر مند نہ ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 ایک بار پھر آپ اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں اور اپنے لئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔ اس لئے اب صرف بسم اللہ کرکے اپنے مقصد کے لئے قدم اٹھانے کی ضرورت باقی رہ گئی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ کو اب اپنے معاملات کے حوالے سے اب فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ہی اچھی خبر مل جانے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی بہتری ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 گھر میں جو ٹینشن چل رہی ہے۔ اس کا کوئی نہ کوئی حل تو ضرور ملے گا اور آپ کو اپنے دماغ سے بوجھ کم ہوتا دکھائی دے گا۔ اس وقت صورت حال بدلنے کو تیار کھڑی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 آپ کو ابھی اپنے بارے میں ٹھیک سے سمجھ ہی نہیں آ رہا۔ صورت حال آپ کو ایک جگہ بلاک کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ اب استخارے سے مدد لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آپ پر بحکم اللہ اچھا وقت چل رہا ہے۔ آپ جس کا مناسب طریقے سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو رہے اور دوسرے کاموں میں وقت ضائع کر رہے ہیں جو اپنے ساتھ ظلم ہے۔