عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، وکلاء دلائل کیلئے طلب

عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، وکلاء دلائل کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہباز شریف کی 10ارب روپے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے دعویٰ میں اٹھائے گئے عمران خان کے اعتراضات پر وکلاء کو 24 نومبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے میاں شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا تھا کہ شہباز شریف نے پانامہ لیکس پرسمجھوتہ کے لئے انہیں دس ارب کی پیشکش کی، عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، ذہنی اذیت ہوئی۔ 

مزید :

علاقائی -