کرپشن کیس، ملزم عثمان مجید  کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب 

کرپشن کیس، ملزم عثمان مجید  کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر نیب سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج شیخ سجاداحمدنے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کنسٹرکشن  ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن کیخلاف کرپشن کیس میں ملزم عثمان مجید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر نیب سے 23نومبر تک جواب طلب کر لیا  ملزم نے نیب آرڈینس 2022 کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کی ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم عثمان مجید یونیورسٹی اف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کنسٹرکشن پروجیکٹ کا ایکسیئن تھا۔
ملزم عثمان مجید نے 50افراد سے 6 کروڑرروپے کافراڈ کیا،ملزم نے کنسٹرکشن بزنس  میں غیر قانونی سرمایہ کاری کا جھانسے کر عوام سے فراڈ کیا۔

مزید :

علاقائی -