چوہنگ، نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا، ٹریفک حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق، دوسری زخمی 

  چوہنگ، نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا، ٹریفک حادثے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(کر ائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کرڈالادوسری جانب ٹریفک حادثے کے دوران ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں بھائی نے نشے کے لیے پیسے دینے سے انکار پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا مقتولہ کی شناخت 35سالہ فریدہ بی بی کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کیخلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے  گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔ دوسری جانب رنگ روڈ پر ہونے والے حادثہ میں میڈیکل کی دو طالبات کو تیز رفتار مزدا نے کچل دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا حادثے کے نتیجے میں ماہ نور فاطمہ جاں بحق جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ماہ نور کی دوست مسکان موٹرسائیکل خود چلا رہی تھی پیچھے سے ایک نامعلوم مزدا نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں موقع پر مانور فاطمہ کی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی دونوں طالبات لڑکیاں آپس میں محلہ دار اور دوست بھی ہیں جو یونانی میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی سٹوڈنٹ ہیں ۔

مزید :

علاقائی -