صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں گاڑیا چوری 

  صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا  تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو زاہد خلیل کے گھر سے اسلحہ کے ذور پر 12لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان، سمن آباد کے علاقے میں چور تالے توڑ کر امجد حسین زاہد کے گھر سے 24لاکھ، 10ہزار مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو  آصف سے 22لاکھ روپے اور موبائل، شاہدرہ کے علاقے میں 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکو فرزند علی سے  موبائل فون اور نقدی  ، لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو کلیم اللہ سے نقدی اور موبائل فون جبکہ میر علی سے 55ہزا رروپے اور موبائل فون،مزنگ کے علاقے میں ڈاکو راشد سے تیس ہزار روپے اورموبائل فون،وحدت کالونی میں ڈاکو اسامہ سے پچاس ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ عبدالحنان سے دو ہزار روپے اورموبائل فون،گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکو مصطفی سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،ریس کورس کے علاقے میں ڈاکو احمد سے چالیس ہزارروپے اور موبائل فون جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں مطیع الرحمن سے 48ہزار روپے اور موبائل فون،داتا دربار کے علاقے میں ڈاکو مطیب علی سے نقدی اور موبائل فون،سٹی رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکو وقاص سے نقدی اورموبائل فون کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو فیضان خان سے ایک لاکھ اور موبائل فون جبکہ نواز سے پچاس ہزار اورموبائل فون ، اقبال ٹاؤن سے محمد تیمور اور ہڈیارہ سے عمر کی موٹرسائیکلیں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چھین لیں،گلبرگ، ہربنس پورہ، غازی آباد، غالب مارکیٹ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے کاریں اور لٹن روڈ، ڈیفنس، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -