پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں میں 1147 حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں میں 1147 حادثات پر ریسپانڈ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1147ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 636افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔580معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  592ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 49مسافر453اور179پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ287ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت307متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان79حادثات میں  84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد72حادثات میں 70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1216متاثرین میں 991مرد اور233خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 252افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور613افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ359زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1002موٹر سائیکلز،82آٹو رکشے100موٹر کاریں،22وین07مسافربسیں،19ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -