کورونا سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، 57نئے کیس رپورٹ

 کورونا سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، 57نئے کیس رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، 24 گھنٹوں میں ملک مزید 57 نئے کیس رپورٹ۔ قومی ادارہ صحت(ین آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق   24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 600 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح0.66 فیصد رہی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ 53 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
 کورونا 

مزید :

صفحہ آخر -