ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی شاعر اور ادیب اشفاق حسین کے اعزاز میں تقریب

ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی شاعر اور ادیب اشفاق حسین کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ریاض (عمران اعوان) سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے معروف شاعر اور ادیب اشفاق حسین کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا حلقہ فکروفن کی جانب سے اشفاق حسین کو خصوصی طور پر کینیڈا سے مدعو کیا گیا تھا محفل مشاعرہ کی شام میں بطور اعزازی مہمانان گرامی میں سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور نامور بزنس مین شکیل احمد کیانی اور اقبال قمر شریک تھے مشاعرے کی صدارت تنظیم کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری نے کی اسکے علاوہ دارالحکومت ریاض سمیت منطقہ شرقیہ سے مقامی شعراء کرام کو بھی دعوت دی گئی تھی جبکہ ادب سے لگاو رکھنے والے مردوخواتین کی بڑی تعداد بھی محفل مشاعرہ سننے کے لئے شریک ہوئی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر وقار نسیم وامق نے ادا کیے اور حلقہ فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز نے سپاس نامہ پیش کیا اور مہمان خصوصی اشفاق احمد کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے قلم سے تخلیق ہونے والے ادب اورتصانیف کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا محفل مشاعرہ کی شام کو مہمان خصوصی اشفاق احمد نے اپنی شاعری سے خوبصورت بنایا اور اپنا کلام پیش کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور بھرپور داد دی اس موقعہ پر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ دارالحکومت ریاض آئے ہیں اور جو پیار انہیں ملا ہے اس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، محفل مشاعرہ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ادب تہذیب کا چہرہ ہوتا ہے اورشاعری چہرے کا حسن ہوتی ہے اور شاعر کی شاعری سننے والوں پر اثر انداز ہوتی ہے محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء کرام میں غزالہ کامرانی،سائرہ توصیف، شہناز قریشی،ظفر اقبال،قلب عباس،اقبال قمر،مسعود جمال، ڈاکٹر ریاض چوہدری نے کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی اس سے قبل ظفر اقبال اور انکی اہلیہ عروج اصغر نے مہمان خصوصی اشفاق حسین کو پھولوں کے گل دستے پیش کیے اور انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر عبدالقادر ملاح اور سابق صدر ذیشان قاضی نے ڈاکٹر اشفاق حسین کو روایتی سندھی اجرک پہنائی اور سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا حلقہ فکروفن کے جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق نے محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی مہمانان اعزازی،شعراء کرام اور کمیونٹی کے مردوخواتین کا شکریہ ادا کیا۔
 اشفاق حسین

مزید :

صفحہ آخر -