نوازشریف کی قیادت میں سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،(ن) لیگ ریاض

 نوازشریف کی قیادت میں سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،(ن) لیگ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں شریک لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ وہ میاں نوازشریف کی قیادت میں سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے دارالحکومت ریاض میں کوارڈینیٹر عدنان اقبال بٹ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں لیگی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مسلم لیگ ن کی اوورسیز پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات کو باخوبی جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم تمام چیلنجز سے باہر نکل پائیں گے کوارڈینیٹر عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے اور قیادت کے اعتماد پر پورا اترنا ہے اجلاس سے مخدوم امین تاجر،راشد اعوان،محمد اصغر چشتی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
ن لیگ

مزید :

صفحہ آخر -