صدر یو ایم ٹی کا ترک نوجوانوں کیلئے وظائف کا اعلان

صدر یو ایم ٹی کا ترک نوجوانوں کیلئے وظائف کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر)  پاکستان میں تُرکی کے سفیر  مہمت پیکی  کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں صدر یو ایم ٹی/ آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے ترک نوجوانوں کی تعلیم کیلئے ایک ملین امریکی ڈالر مالیت کے وظائف کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے استنبول میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پوری پاکستا نی قوم اس سا نحے کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے حوالے سے ترک حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام بھائیوں کی طرح ہیں اور پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ ترک نوجوا نوں کی تعلیم اور کپیسٹی بلڈنگ کے فروغ کیلئے اسکالرشپ دینے کے علاوہ یو ایم ٹی ترکی کے طلباء اور اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق پر مل کر کام کرنے کیلئے ہمیشہ خوش آمدید کریگا۔

مزید :

کامرس -