جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ  میں نامزدگی،اسلام آباد ہائیکورٹ  کی نئی انتظامی کمیٹی قائم

جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ  میں نامزدگی،اسلام آباد ہائیکورٹ  کی نئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یہ کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی معاملات دیکھے گی۔
کمیٹی قائم

مزید :

صفحہ آخر -