پولیس میں تقرروتبادلے،سلطان چودھری اے آئی جی سپیشل برانچ تعینات

 پولیس میں تقرروتبادلے،سلطان چودھری اے آئی جی سپیشل برانچ تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے گئے۔رفعت مختار کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ پنجاب، سلطان احمد چودھری کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب، مرزا فاران بیگ کو آر پی او ساہیوال، سید محمد امین بخاری کو ڈی آئی جی اکاؤنٹیبلیٹی برانچ، صادق علی کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، عمر سعید ملک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت،سید خالد محمود ہمدانی کو سی پی او فیصل آباد،معین مسعود آر پی او ملتان،رانا شاہد پرویز کو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی اور تیمور خان کو سی ٹی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
 تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -