حقیقی آزادی لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد ہے، فیاض الحسن 

 حقیقی آزادی لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد ہے، فیاض الحسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد ہے اور لانگ مارچ 19 نومبر کو روات اور مندرہ کے درمیان آئے گا جہاں پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان راولپنڈی میں داخلہ کی تاریخ کا اعلان کریں گے پبلک سیکرٹریٹ میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دس لاکھ سے زائد افراد راولپنڈی میں عمران خان کا استقبال کرنے کیلئے بیتاب ہیں اور لانگ مارچ کے شرکاء پاکستان کو حقیقی آزاد ملک بنانے اور اگلے الیکشن کی تاریخ لینے آئیں گے تیرہ پارٹیوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت عمران خان کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور اسی لئے عمران خان کی کردار کشی کی بدترین مہم چلائی جا رہی ہے عمر فاروق ظہور سے پہلے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی کو منظر پر لایا گیا جسے فوج سے ذہنی مریض ہونے کی وجہ سے فارغ کیا گیا تھا پی ٹی آئی حکومت سے پہلے توشہ خانہ سے مالیت کی 35 فیصد ادائیگی پر تحائف لئے جاتے تھے اور نواز شریف اور آصف علی زرداری تین اور چار فیصد ادائیگی کے بعد توشہ خانہ سے تحائف لیتے رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ عمر فاروق ظہور فراڈ ہے اور دبئی کی شخصیت نے عمر فاروق نامی شخص کو گھڑی بیچی تھی  لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کیلئے عمران خان کی کردار کشی کی جا رہی ہے جو کہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے اگلے سکینڈل کیلئے کھڑااور قابل بھروسا فرد لیکر آئیں۔
فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -