تعیناتی کیخلاف درخواست پروائس چانسلر سمیت فریقین سے جواب طلب

 تعیناتی کیخلاف درخواست پروائس چانسلر سمیت فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر احسن وحید راٹھورکی تعیناتی کیخلاف دائردرخواست پروائس چانسلر سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا  عدالت نے وائس چانسلر یو ایچ ایس اور فریقین کو وکیل کرنے کے لئے مہلت بھی دے دی،پروفیرسرڈاکٹر اسد اسلم کی طرف سے عمران عزیز ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی تعیناتی قانون کے برعکس ہوئی،درخواست گزار میرٹ پر پہلے نمبر پر ہے مگر نظر انداز کیا گیا،پنجاب حکومت نے سفارشات نظر انداز کرکے پروفیسر احسن وحید راٹھور کو یو ایچ ایس کا وائس چانسلر تعینات کر دیا، پروفیسر احسن وحید راٹھور کی بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس تقرری میرٹ پر نہیں کی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کا پروفیسر احسن وحید راٹھور کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے اورپنجاب حکومت کو وائس چانسلر یو ایچ ایس تقرری کا دوبارہ حکم دیاجائے۔
مہلت

مزید :

صفحہ آخر -