فردکے ذریعے ڈیجیٹل طریقے  سے کھاد کی دستیابی کا طریقہ کار  عدالت میں پیش 

 فردکے ذریعے ڈیجیٹل طریقے  سے کھاد کی دستیابی کا طریقہ کار  عدالت میں پیش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں کھاد کی ڈیجیٹل طریقے سے دستیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ممبر بورڈ آف ریونیو نے فردکے ذریعے ڈیجیٹل طریقے سے کھاد کی دستیابی کا طریقہ کار عدالت میں پیش کردیا،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عدالت میں پیش ہوکربتایا کہ پنجاب کے93فیصد کسانوں کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا باقی کسانوں کی اراضی کو بھی ڈیجیٹلائز کردیاجائے گا،فرد حاصل کرکے کسان اپنی اراضی کیتناسب سے کھاد حاصل کرسکے گا درخواستگزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیارکیا کہ کھاد کی عدم دستابی سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کھاد دستیاب نہ ہونے سے فصلوں کی بوائی متاثر ہونے سے قحط سالی کی کیفیت پیدا ہوگی،عدالت سے استدعاہے کہ کسانوں کو کھاد کی دستیابی کے فول پروف عمل کو یقینی بنانے کا حکم دیاجائے۔
کھاد دستیابی 

مزید :

صفحہ آخر -