نوکریوں سے فارغ کرنے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری جواب طلب 

نوکریوں سے فارغ کرنے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قومی رضاکاروں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری جواب طلب کرلیا،عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب عدالت میں داخل کروادیا گیاہے،جس میں کہاگیاہے کہ قومی رضاکاروں کی خدمات درکار نہیں اسی لئے برطرف کیاجارہا ہے،درخواست گزار رانا نصر اللہ کے وکیل نے موقف اختیارکررکھاہے کہ قومی رضاکار ویسٹ پاکستان آرڈیننس 1965ء کے سیکشن 3کے تحت تعینات ہوئے،صرف پنجاب میں 16ہزار سے زائد قومی رضاکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،قومی رضا کار سیلاب، آفات، پولیو، تہوار، عیدین اور مجالس کیمواقع پرخدمات سرانجام دیتے ہیں،نوکریوں سے برطرفی کے ذریعے قومی رضاکاروں کامعاشی قتل کیاجارہا ہے، قوانین کے تحت قومی رضاکاروں کی نوکریوں کو تحفظ حاصل ہے،عدالت سے استدعاہے کہ نوکریوں سے برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیاجائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -